28 فروری 2016 - 10:21
شامی فورسز کا لاذقیہ کے اسٹراٹیجک گاؤں الصراف پر قبضہ

شامی فورسز کی لاذقیہ کے اطراف میں وہابی دہشت گردتنظیم النصرہ کے خلاف کارروائی جاری ہے شامی فوج نے اس کارروائی میں اسٹراٹیجک گاؤں الصراف کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فورسز کی لاذقیہ کے اطراف میں وہابی دہشت گردتنظیم النصرہ کے خلاف کارروائی جاری ہے شامی فوج نے اس کارروائی میں اسٹراٹیجک گاؤں الصراف کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاذقیہ میں النصرہ دہشت گرد بڑی تعداد میں موجود ہیں جس کی بنا پر جنگ بندی کے دائرے میں نہیں آتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ علاقے جن پر داعش دہشت گردوں یا النصرہ دہشت گردوں کا قبضہ ہے وہاں جنگ بندی کہ نفاذ نہیں ہے لہذا معاہدے کے مطابق داعش اور النصرہ دہشت گردوں کے خلاف فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169